مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین مارچ جہاں دشمنوں کے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں ایک عظیم اسلامی تبلیغ کا ذریعہ ہے وہیں یہ مارچ عالم اسلام کے شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کا نیز ذریعہ ہے، اس سلسلے میں ایک بین الاقوامی موکب، نائب الشہید کے عنوان سے ایران میں امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ جبکہ عراق میں نجف اور کربلا کے مابین پول نمبر 494 پر لگایا جا رہا ہے، لہٰذا زائرین موکب کا وزٹ کر کے شہداء کی عظیم خدمات اور ان کی سبق آموز زندگیوں سے آگاہ ہوں۔
حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ اربعین حسینی کے بارے میں فرماتے ہیں: جو درس اربعین ہمیں دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں دشمن کے پروپیگنڈے کے طوفان کا مقابلہ کرتے ہوئے حق کی یاد اور شہادت کی یاد کو زندہ رکھنا چاہیے۔
آج عظمت کے حامل شہداء کے خون کی بدولت شیعوں اور حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کے چاہنے والوں کی تحریک، انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اربعین مارچ (پیادہ روی) میں مولا اور سید الشہداء کے ساتھ تجدیدِ عہد پہلے سے زیادہ شاندار اور پرجوش ہو گیا ہے۔
شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا ایک اہم مشن ہے جو حق کے متلاشیوں کی ذمہ داری ہے۔
بین الاقوامی موکب ”نائب الشہید“ نے اربعین کے ایام میں شہداء کی نیابت میں نجف اور کربلا کے میدان آنلائن اور آف لائن سافٹ ویئرز تیار کر کے مختلف اسلامی ممالک کے 3 لاکھ شہداء کی تصاویر کو جمع کیا ہے، اس دوران پانچ زبانوں میں فارسی، عربی، انگریزی، ترکی اور اُردو میں شہداء سے متعلق ثقافتی اشیاء تقسیم ہوں گی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی موجودگی میں بین الاقوامی سطح پر نشست کا انعقاد کیا جائے گا، موکب میں 24 اسلامی ممالک کے 200 غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور تعلیم یافتہ خادمین خدمت کریں گے اور زائرین کے پسندیدہ شہیدوں کی نیابت میں ان شہداء کی تصاویر تقسیم کرنے کے لیے 40 اسٹال کا قیام، اربعین حسینی کا اعلیٰ ثقافتی پروگرام ہے۔
واضح رہے کہ موکب رہبرِ انقلابِ اسلامی کی نمائندگی میں اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ کی جانب سے تحفہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ موکب کو عالم اسلام کی عظیم اور ممتاز شخصیات جیسے آیت اللّہ العظمٰی سید علی سیستانی مدظلہ اور مجاہد شہید ابو مہدی المہندس کی حمایت بھی حاصل ہے۔
وزٹ کا وقت:
12 اگست 2024 تا 24 اگست 2024
موکب کے مقامات:
ایران: امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ٹرمینل ”سلام“
عراق: نجف و کربلا کے مابین، پول نمبر 494
موکب میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات:
1۔ شہداء کی نیابت میں کارڈز اور ثقافتی اشیاء کی تقسیم
2۔ شہداء کے خاندانوں سے روبرو رابطہ
3۔ شہید کی نیابت میں زائر کے مدنظر شہید کی تصویر کی پرنٹنگ
4۔ تحریکِ حسینی کے موضوع پر بین الاقوامی نشست کا اہتمام
5۔ شہداء کی نیابت میں تلاوتِ قرآن اور تفسیر قرآن کا اہتمام
6۔ شہداء کی نیابت میں عزاداری
موکب کے سربراہ جناب ڈاکٹر حسین عامریان نے زائرین سے موکب میں حاضر ہو کر معنوی اعتبار سے استفادہ حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے زائرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ اربعین کے دنوں، بین الاقوامی موکب ”نائب الشہید“ میں حاضر ہو کر کسی بھی ایک شہید کے نائب بنیں اور امام حسین علیہ السّلام کی راہ میں، شہداء کی ہمراہی کی توفیق حاصل کرتے ہوئے ان کی شفاعت حاصل کریں۔
آپ کا تبصرہ